۔ (۴۶۱۹)۔ (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) عَنْ أَبِي الزُّبَیْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: نَحَرْنَا بِالْحُدَیْبِیَۃِ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الْبَدَنَۃَ عَنْ سَبْعَۃٍ، وَالْبَقَرَۃَ عَنْ سَبْعَۃٍ۔ (مسند احمد: ۱۴۱۷۳)
۔ (دوسری سند) سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے حدیبیہ کے مقام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں سات افراد کی طرف اونٹ نحر کیا اور سات افراد کی طرف سے ہی گائے ذبح کی۔
Musnad Ahmad, Hadith(4619)