۔ (۴۶۲۳)۔ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ کُھَیْلٍ عَنْ حُجَیَّۃَ، قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ (عَلَیًّا) عَنِ الْبَقَرَۃِ۔ فَقَالَ: عَنْ سَبْعَۃٍ فَقَالَ: مَکْسُوْرَۃُ الْقَرْنِ ، فَقَالَ: لا یَضُرُّکَ۔ قَالَ: الْعَرْجَائُ، قَالَ: إِذَا
بَلَغَتِ الْمَنْسَکَ فَاذْبَحْ، أَمَرَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ نَسْتَثْرِفَ الْعَیْنَ وَ الأذُنَ۔ (مسند احمد: ۷۳۴)
۔ حجیہ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے گائے کے بارے میں سوال کیا، انھوں نے کہا: سات افراد کی طرف سے، اس نے کہا: اگر سینگ ٹوٹا ہوا ہو؟ انھوں نے کہا: یہ چیز تجھے نقصان نہیں دے گی، اس نے کہا: اگر لنگڑا جانور ہو تو؟ انھوں نے کہا: جب وہ قربان گاہ تک پہنچ جائے تو اس کو ذبح کر دے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم آنکھ اور کان کو غور سے دیکھیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(4623)