۔ (۴۶۲۶)۔ عَنْ عِکْرِمَۃَ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ، زَعَمَ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَہُ أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَسَمَ غَنَمًا یَوْمَ النَّحْرِ فِي أَصْحَابِہِ ، وَ قَالَ: اذْبَحُوھَا لِعُمْرَتِکُمْ، فَإِنَّھَا تُجْزِیُٔ عَنْکُمْ، فَأَصَابَ سَعْدَ بْنَ أَبِيْ وَقَّاصٍ تَیْسٌ۔ (مسند احمد: ۲۸۰۲)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نحر والے دن اپنے صحابہ میں بکریاں تقسیم کیں اور فرمایا: ان کو اپنے عمرے کے لیے ذبح کرو، یہ تم سے کفایت کریں گی۔ اس دن سیدنا سعد بن ابو وقاص رضی اللہ عنہ کو ایک سال کا بکرا ملا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4626)