۔ (۴۶۳۱)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ وَ قَدْ سُئل عَنْ رُکُوبِ الْھَدْيِ؟ فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((اِرْکَبْھَا بِالْمَعْرُوْفِ إِذَا أُلْجِئْتَ إِلَیْھَا حَتّٰی تَجِدَ ظَھْرًا۔)) (مسند احمد: ۱۴۵۲۷)
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے ہدی کے جانور پر سوار ہونے کے بارے میں سوال کیا گیا، انھوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا: اگر تو مجبور ہو جائے تو معروف طریقے کے ساتھ اس پر سوار ہو جا، یہاں تک کہ تو کوئی اور سوار پا لے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4631)