۔ (۴۶۳۷)۔ عَنْ عَمْرِو بْنِ خَارِجَۃَ الثُّمَالِيِّ، قَالَ : سَأَلْتُ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنِ الْھَدْيِ یَعْطَبُ؟
فَقَالَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنْحَرْ وَاصْبُغْ نَعْلَہُ فِيْ دَمِہِ وَاضْرِبْ بِہِ عَلٰی صَفْحَتِہِ، أَوْ قَالَ: عَلٰی جَنْبِہِ، وَ لا تَأْکُلَنَّ مِنْہُ شَیْئًا أَنْتَ وَ لَا أَھْلُ رُفْقَتِکَ۔)) (مسند احمد: ۱۷۸۱۸)
۔ سیدنا عمرو بن خارجہ ثمالی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے چلنے سے عاجز آ جانے والی ہدی کے بارے میں دریافت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو نحر کر دینا اور اس کے جوتے کو اس کے خون میں رنگ کر اس کے پہلو پر رکھ دینا اور ہرگز نہ تو نے اس سے کھانا ہے اور نہ تیری جماعت کے کسی فرد نے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4637)