۔ (۴۶۳۸)۔ عَنْ زِیَادِبْنِ جُبَیْرٍ، قَالَ : کُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ بِمِنٰی فَمَرَّ بِرَجُلٍ وَھُوَ یَنْحَرُ بَدَنَۃً، وَ ھِيَ بَارِکَۃٌ، فَقَالَ: ابْعَثْھَا قِیَامًا مُقَیَّدَۃً ، سُنَّۃَ مُحَمَّدٍ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند احمد: ۴۴۵۹)
۔ زیاد بن جبیر کہتے ہیں: میں مِنٰی میں سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا، جب وہ ایسے آدمی کے پاس سے گزرے جو ہدی کو بٹھا کر نحر کر رہا تھا تو انھوں نے کہا: اس کو اٹھا اور (اس وقت ذبح کر) جب یہ کھڑی اور باندھی ہوئی ہو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت کی پیروی کر۔
Musnad Ahmad, Hadith(4638)