۔ (۴۶۴۳)۔ عَنْ عَلِيّ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: أَمَرنِيْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ أَقُوْمَ عَلَی بُدْنِہِ: وَ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِلُحُوْمِھَا وَ جُلُودِھَا وَ أَجِلَّتِھَا، وَأَنْ لا أُعْطِيَ الْجَازِرَ مِنْھَا، قَالَ: نَحْنُ نُعْطِیْہِ مِنْ عِنْدِنَا۔ (مسند احمد: ۱۳۲۵)
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہدی کے جانوروں کی نگرانی کروں اور ان کے گوشت، چمڑوں اور پالانوں کو صدقہ کر دوں اور ان میں سے کوئی چیز قصاب کو نہ دوں۔ ہم لوگ اپنے پاس سے قصاب کی اجرت دیتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4643)