۔ (۴۶۴۴)۔ عَنْ قَتَادَۃَ بْنِ النُّعْمَانِ أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَامَ (وَفِيْ لَفْظٍ فِيْ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ) فَقَالَ: ((إِنِّي کُنْتُ أَمَرْتُکُمْ أَنْ لا تَأْکُلُوا الأضَاحِيَّ فَوْقَ ثَلَاثَۃِ أَیَّامٍ لِتَسَعَکُمْ، وَ إِنِّيْ أُحِلُّہُ لَکُمْ فَکُلُوْا مِنْہُ مَا شِئْتُمْ، وَ لا تَبِیعُوا لُحُومَ
الْھَدْيِ وَالاَضَاحِيِّ، فَکُلُوْا وَ تَصَدَّقُوْا وَاسْتَمْتِعُوا بِجُلُوْدِھَا، وَ لا تَبِیعُوھَا، وَ إِنْ أُطْعِمْتُمْ مِنْ لَحْمِھَا فَکُلُوْا إِنْ شِئْتُمْ)) وَقَالَ فِيْ ھٰذَا الْحَدِیْثِ: عَنْ أَبِيْ سَعِیْدٍ عَنِ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((فَالآنَ فَکُلُوْا وَ اتَّجِرُوا وَادَّخِرُوْا۔)) (مسند احمد: ۱۶۳۱۲)
۔ سیدنا قتادہ بن نعمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر فرمایا: میں نے تم لوگوں کو یہ حکم دیا تھا کہ تم دنوں سے زیادہ قربانیوں کا گوشت نہیں کھا سکتے، تاکہ وہ گوشت تم سب کو کفایت کرے، اب میں تمہارے لیے اس چیز کو حلال کرتا ہوں، اب جب تک چاہو تو اس گوشت کو کھا سکتے ہو، البتہ ہدی اور قربانی کا گوشت بیچنا نہیں ہے، خود کھاؤ، صدقہ کرو اور ان کے چمڑوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہو، ان کو بھی بیچ نہیں سکتے اور اگر تم کو ایسا گوشت کھلایا جائے تو کھا لیا کرو، اگر چاہو تو۔ جو روایت سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، اس میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پس اب کھاؤ، صدقہ کرو اور ذخیرہ کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(4644)