۔ (۴۶۷۰)۔ عَنْ زَیْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُھَنِيِّ، قَالَ: قَسَمَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِيْ أَصْحَابِہِ غَنَمَا لِلضَّحَایَا، فَأَعْطَانِي عَتُودًا جَذَعًا مِنَ الْمَعْزِ، قَالَ: فَجِئْتُہُ بِہِ فَقُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہ، إِنَّہُ جَذَعٌ، قَالَ: ((ضَحِّ بِہِ۔)) فَضَحَّیْتُ بِہِ۔ (مسند احمد: ۲۲۰۳۲)
۔ سیدنا زید بن خالد جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قربانی کے لیے اپنے صحابہ کے درمیان بکریاں تقسیم کیں اور مجھے جذعہ بکری دی،میں اس کو لے کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! یہ تو جذعہ ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اس کی قربانی کر لو۔ پس میں نے اس کی قربانی کی۔
Musnad Ahmad, Hadith(4670)