۔ (۴۶۸۱)۔ عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ، أَنَّ عَائِشَۃَ قَالَتْ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم إِذَا ضَحّٰی اشْتَرٰی کَبْشَیْنِ عَظِیْمَیْنِ سَمِیْنَیْنِ أَقْرَنَیْنِ أَمْلَحَیْنِ مَوْجُو ؤَیْنِ، قَالَ: فَیَذْبَحُ أَحَدَھُمَا عَنْ أُمَّتِہِ مِمَّنْ أَقَرَّ بِالتَّوْحِیْدِ وَ شَھِدَ لَہُ بِالْبَلَاغِ، وَ یَذْبَحُ الآخَرَ عَنْ مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ۔ (مسند أحمد: ۲۶۳۶۷)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو موٹے تازے، سینگوں والے،چتکبرے اور خصی دنبوں کی قربانی کرتے، ایک دنبہ اپنی امت میں سے توحید کا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حق میں پیغام پہنچا دینے کی گواہی دینے والوں کی طرف سے اور ایک اپنی اور اپنی آل کی طرف سے کرتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4681)