۔ (۴۶۸۵)۔ عَنْ أَبِيْ عَقِیْلٍ زُھْرَۃَ بْنِ مَعْبَدٍ التَّّیْمِيِّ، عَنْ جَدِّہِ عَبْدِ اللّٰہ بْنِ ھِشَامٍ۔ وَ کَانَ قَدْ أَدْرَکَ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَ ذَھَبَتْ بِِہٖ أُمُّہُ زَیْنَبُ ابْنَۃُ حُمَیْدٍ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
فَقَالَتْ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہ! بَایِعْہُ۔ فَقَالَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((ھُوَ صَغِیْرٌ۔)) فَمَسَحَ رَأْسَہُ وَ دَعَا لَہُ، وَ کَانَ یُضَحِّي بِالشَّاۃِ الْوَاحِدَۃِ عَنْ جَمِیْعِ أَھْلِہِ۔ (مسند أحمد: ۱۸۲۱۰)
۔ سیدنا عبد اللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ ، جنھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پایا تھا اور وہ اس طرح کہ ان کی ماں سیدہ زینب بنت حمید رضی اللہ عنہا ان کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے کر گئی اور کہا: اے اللہ کے رسول! اس سے بیعت لو، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ تو چھوٹا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور اس کے حق میں دعا کی، یہ صحابی بیان کرتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے تمام اہل کی طرف سے ایک بکری قربان کرتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4685)