۔ (۴۶۸۷)۔ عَنْ أَبِيْ رَافِعٍ، قَالَ: ضَحّٰی رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِکَبْشَیْنِ أَمْلَحَیْنِ ((مَوْجِیَّیْنِ)) خَصِیَّیْنِ فَقَالَ: أَحَدُھُمَا عَمَّنْ شَھِدَ بِالتَّوْحِیْدِ وَ لَہُ بِالْبَلَاغِ، وَ الآخَرُ عَنْہُ وَ عَنْ أَھْلِ بَیْتِہِ، قَالَ: فَکَأَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَدْ کَفَانَا۔ (مسند أحمد: ۲۴۳۶۱)
۔ مولائے رسول سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو چتکبرے اور خصی دنبوں کی قربانی کی، ایک دنبہ اللہ تعالیٰ کی توحید کا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حق میں پیغام پہنچا دینے والوں کی طرف سے تھے اور ایک دنبہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہل بیت کی طرف سے تھا۔ سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: گویا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں کفایت کر دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4687)