۔ (۴۶۹۰)۔ عَنِ الأَسْوَدِ بْنِ قَیْسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جُنْدُبًا یُحَدِّثُ: أَنَّہُ شَھِدَ الْعِیْدَ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صَلّٰی ثُمَّ خَطَبَ فَقَالَ: ((مَنْ کَانَ ذَبَحَ قَبْلَ أَنَّ یُصَلِّيَ فَلْیُعِدْ مَکَانَھَا أُخْرٰی (قَالَ مَرَّۃً أُخْرٰی: فَلْیَذْبَحْ) وَ مَنْ کَانَ لَمْ یَذْبَحْ فَلْیَذْبَحْ بِاسْمِ اللّٰہ۔)) (مسند أحمد: ۱۹۰۰۵)
۔ اسود بن قیس بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ عید کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حاضر ہوئے اور بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پہلے نمازِ عید ادا کی، پھر خطبہ دیا اور فرمایا: جس نے ادائیگیٔ نماز سے پہلے جانور ذبح کر دیا ہے، وہ اس کی جگہ پر کوئی اور قربانی کرے، اور جس نے ابھی تک ذبح نہیں کیا، وہ اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ ذبح کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4690)