۔ (۴۶۹۳)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: صَلَّی النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِنَا یَوْمَ النَّحْرِ بِالْمَدِیْنَۃِ، فَتَقَدَّمَ رِجَالٌ فَنَحَرُوا، وَ ظَنُّوا أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَدْ نَحَرَ، فَأَمَرَ مَنْ کَانَ قَدْ نَحَرَ قَبْلَہُ أَنْ یُعِیْدَ بِنَحْرٍ آخَرَ، وَلا یَنْحَرُوا حَتّٰی یَنْحَرَ
النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔ (مسند أحمد: ۱۴۱۷۶)
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو مدینہ منورہ میں قربانی والے دن نماز پڑھائی، اُدھر کچھ لوگوں نے جلدی کی اور قربانی کر دی، ان کا خیال یہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قربانی کر چکے ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا کہ جس آدمی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے قربانی کی ہے، وہ دوبارہ قربانی کرے اور لوگ اس وقت تک قربانی نہ کیا کریں، جب تک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ کر لیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(4693)