۔ (۴۶۹۴)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ، أَنَّ رَجُلاً ذَبَحَ قَبْلَ أَنَّ یُصَلِّيَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَتُودًا جَذَعًا۔ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((لا تُجْزِیُٔ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَکَ۔)) وَ نَھٰی أَنَّ یَذْبَحُوا حَتّٰی یُصَلُّوا۔ (مسند أحمد: ۱۴۹۸۹)
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نماز پڑھنے سے پہلے بکری کا کھیرا بچہ ذبح کر دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بارے میں فرمایا: تیرے بعد اس طرح کا عمل کسی سے کفایت نہیں کرے گا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو نماز ادا کرنے سے پہلے قربانی کرنے سے منع کر دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4694)