۔ (۴۶۹۶)۔ عَنْ أَبِيْ زَیْدٍ الأَنْصَارِيِّ، قَالَ: مَرَّ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بَیْنَ أَظْھُرِ دِیَارِنَا، فَوَجَدَنا قُتَارًا، فَقَالَ: ((مَنْ ھٰذَا الَّذِيْ ذَبَحَ؟)) قَالَ: فَخَرَجَ إِلَیْہِ رَجُلٌ مِنَّا فَقَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہ، کَانَ ھٰذَا یَوْمًا الطَّعَامُ فِیْہِ کَرِیہٌ، فَذَبَحْتُ لآکُلَ وَ أُطْعِمَ جِیرَانِي، قَالَ: ((فَأَعِدْ۔)) قَالَ: لا وَالَّذِي لَا اِلٰہَ إِلاَّ ھُوَ، مَا عِنْدِيْ إِلاَّ جَذَعٌ مِنَ الضَّأْنِ، أَوْ حَمَلٌ، قَالَھَا ثَلَاثَ مِرَارٍ، قَالَ: ((فَاذْبَحْھَا وَ لا تُجْزِیُٔ عَنْ أَحَدٍ بَعْدَکَ۔)) (مسند أحمد: ۲۱۰۱۴)
۔ سیدنا ابو زید انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے گھروں کے پاس سے گزرے اور ہمارے ہاں ہنڈیوں کی ایسی بو محسوس کی، جیسے گوشت بھونا جا رہا ہو، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: کس نے ذبح کر دیا ہے؟ ہمارا ایک آدمی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! یہ ایسا دن ہے، جس میں عام کھانا پسند نہیں کیا جاتا، اس لیے میں نے قربانی کا جانور ذبح کر دیا ہے، تاکہ خود بھی کھاؤں اورہمسائیوں کو بھی کھلاؤں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دوبارہ قربانی کر۔ اس نے کہا: نہیں، اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں ہے، اب تو میرے پاس صرف بھیڑ نسل کا جذعہ ہے یا اس کا ایک سال سے کم عمر کا جانور ہے، اس نے تین دفعہ یہ بات دوہرائی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چلو اس کو ہی ذبح کر دے، لیکن تیرے بعد اس قسم کا جانور کسی سے کفایت نہیں کرے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4696)