۔ (۴۷۰۵)۔ عَنْ عَائِشَۃَ، قَالَ: دَقَّتْ دَافَّۃٌ مِنْ أَھْلِ الْبَادِیَۃِ حَضْرَۃَ الأضْحٰی فَقَالَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((کُلُوْا وَ ادَّخِرُوا لِثَلَاثٍ۔)) فَلَمَّا کَانَ بَعْدَ ذٰلِکَ۔ قَالُوْا: یَا رَسُوْلَ اللّٰہ! کَانَ النَّاسُ یَنْتَفِعُوْنَ مِنْ أَضَاحِیِّھِمْ
یَحْمِلُوْنَ مِنْھَا الْوَدَکَ، وَ یَتَّخِذُوْنَ مِنْھَا الأسْقِیَۃَ؟ قَالَ: ((وَ مَا ذَاکَ؟)) قَالُوْا: الَّذِيْ نَھَیْتَ عَنْہُ مِنْ إِمْسَاکِ لُحُومِ الأضَاحِيِّ، قَالَ: ((إِنَّمَا نَھَیْتُ عَنْہُ لِلدَّافَّۃِ الَّتِيْ دَفَّتْ، فَکُلُوْا وَ تَصَدَّقُوْا وَادَّخِرُوْا۔)) (مسند أحمد: ۲۴۷۵۳)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ بدّو لوگوں کی ایک جماعت عید الاضحی کے موقع پر آئی، ان کی وجہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کھاؤ اور تین دنوں تک ذخیرہ کر سکتے ہو۔ جب اس کے بعد اگلا سال آیا تو لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! لوگ اپنی قربانیوں سے اس طرح فائدہ اٹھا لیتے تھے کہ چربی محفوظ کر لیتے اور مشکیزے بنا لیتے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم کیا بات کرنا چاہتے ہو؟ انھوں نے کہا: آپ نے جو پچھلے سال قربانی کا گوشت ذخیرہ کرنے سے روک دیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے تو بدّو لوگوں کے آ جانے کی وجہ سے منع کیا تھا، اب تم کھاؤ، صدقہ کرو اور ذخیرہ کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(4705)