۔ (۴۷۱۵)۔ (ز) عَنْ حَنَشٍ، قَالَ: رَأَیْتُ
عَلَیًّا رضی اللہ عنہ یُضَحِِّيْ بِکَبْشَیْنِ، فَقُلْتُ لَہُ: مَا ھٰذَا؟ فَقَالَ: أَوْصَانِيْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ أُضَحِّيَ عَنْہُ۔ (مسند أحمد: ۱۲۸۶)
۔ حنش سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انھوں نے دو دنبوں کی قربانی کی، میں نے ان سے کہا: یہ کیا ہے؟ انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے وصیت کی کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے قربانی کروں۔
Musnad Ahmad, Hadith(4715)