۔ (۴۷۱۶)۔ عَنْ حَنَشٍ عَنْ عَلِيِّ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: أَمَرَنِيْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ أُضَحِّيَ عَنْہُ بِکَبْشَیْنِ، فَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَفْعَلَہُ۔ وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ الْمُحَارِبِيُّ فِيْ حَدِیْثَۃِ: ضَحَّی عَنْہُ بِکَبْشَیْنِ، وَاحِدٌ عَنْ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَالآخَرُ عَنْہُ، فَقِیْلَ لَہُ، فَقَالَ: إِنَّہُ أَمَرَنِيْ فَلَا أَدَعُہُ أَبَدًا۔ (مسند أحمد: ۱۲۷۹)
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم دیا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے دو دنبوں کی قربانی کروں، پس میں چاہتا ہوں کہ یہ کام کروں۔ محمد بن عبید محاربی نے اپنی حدیث میں کہا: انھوں نے دو دنبوں کی قربانی کی، ایک نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے اور دوسری اپنی طرف سے، جب ان سے پوچھا گیا تو انھوں نے کہا: بیشک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم دیا تھا، پس میں اس کو کبھی بھی نہیں چھوڑوں گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4716)