۔ (۴۷۲۱)۔ عَنْ حَبِیْبِ بْنِ مِخْنَفٍ، قَالَ: اِنْتَھَیْتُ إِلَی النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَوْمَ عَرَفَۃَ، قَالَ: وَ ھُوَ یَقُوْلُ: ((ھَلْ تَعْرِفُوْنَھَا؟)) قَالَ: فَمَا أَدْرِي مَا رَجَعُوْ عَلَیْہِ۔ قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((عَلٰی کُلِّ بَیْتٍ أَنْ یَذْبَحُوْا شَاۃً فِيْ کُلِّ رَجَبٍ، وَ کُلِّ أَضْحٰی شَاۃً۔)) (مسند أحمد: ۲۱۰۱۰)
۔ سیدنا حبیب بن مخنف رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: جب میں عرفہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے تھے: کیا تم اس کو جانتے ہو؟ مجھے یہ علم نہیں ہے کہ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کیا جواب دیا تھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر گھر والوں پر ہے کہ وہ ایک بکری ہر ماہِ رجب میں ذبح کریں اور ایک بکری عید الاضحی کے موقع پر کریں۔
Musnad Ahmad, Hadith(4721)