۔ (۴۷۲۸)۔ عَنْ عَائِشَۃَ، قَالَتْ: أَمَرَنَا رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَنْ نُعِقَّ عَنِ الْجَارِیَۃِ شَاۃً، وَ عَنِ الْغُلامِ شَاتَیْنِ، وَ أَمَرَنَا بِالْفَرَعِ مِنْ کُلِّ خَمْسِ شِیَاہٍ شَاۃٌ۔ (مسند أحمد: ۲۵۷۶۴)
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو حکم دیا کہ ہم عقیقہ میں بچی کی طرف سے ایک بکری اور بچے کی طرف سے دو بکریاں ذبح کریں، نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم ہر پانچ بکریوں میں سے ایک بکری بطورِ فرع ذبح کریں۔
Musnad Ahmad, Hadith(4728)