۔ (۴۷۳۱)۔ عَنْ سِبَاعِ بْنِ ثَابِتٍ، سَمِعْتُ مِنْ (أُمِّ کُرْزِ الْکَعْبَِّۃِ) الَّتِي تُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بِالْحُدَیْبِیَّۃِ، وَ ذَھَبْتُ أَطْلُبُ مِنَ اللَّحْمِ: ((عَنِ الْغُلامِ شَاتَانِ، وَ عَنِ الْجَارِیَۃِ شَاۃٌ، لا یَضُرُّکُمْ ذُکْرَانًا کُنَّ أَوْ إِنَاثًا۔)) قَالَتْ: وَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((أَقِرُّوا الطَّیْرَ عَلٰی مَکِنَاتِھَا۔)) (مسند أحمد: ۲۷۶۸۰)
۔ سیدام کرز کعبیہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا، جبکہ میں گوشت لینے کے لیے گئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بچے کی طرف سے دو بکریاں اور بچی کی طرف سے ایک بکری، اس سے کوئی نقصان نہیں ہو گا کہ وہ مذکر ہوں یا مؤنث۔ اور میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے بھی سنا: پرندے کو اس کی جگہ پر بیٹھنے دیا کرو۔
Musnad Ahmad, Hadith(4731)