۔ (۴۷۴)(وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ)۔ قَالَ: لَقِیَنِی النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَھُوَ فِیْ طَرِیْقٍ مِنْ طُرُقِ الْمَدِیْنَۃِ فَانْخَنَسْتُ فَذَہَبْتُ فَاغْتَسَلْتُ ثُمَّ جِئْتُ (فَذَکَرَ مِثْلَہُ فِیْہِ) فَقَالَ: ((اِنَّ الْمُسْلِمَ لَا یَنْجُسُ۔)) (مسند أحمد: ۱۰۰۸۷)
۔ (دوسری سند) سیدنا ابو ہریرہ ؓ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے ملے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ کے کسی راستے میں تھے، پس میں کھسک گیا اور جا کر غسل کر کے دوبارہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آگیا۔ پھر اسی طرح کی روایت ذکر کی، البتہ اس میں ہے: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک مسلمان ناپاک نہیں ہوتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(474)