۔ (۴۷۵)۔ عَنْ أَبِیْ وَائِلٍ عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ الْیَمَانِِؓأَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَقِیَہُ فِیْ بَعْضِ طُرُقِ الْمَدِیْنَۃِ فَأَہْوٰی اِلَیْہِ،قَالَ: قُلْتُ: اِنِّیْ جُنُبٌ، قَالَ: (( اِنَّ الْمُؤْمِنَ لَا یَنْجُسُ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۶۵۳)
سیدنا حذیفہ بن یمان ؓ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ کے کسی راستے میں اس کو ملے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کی طرف جھکے تو اس نے کہا: میں تو جنابت کی حالت میں ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک مؤمن ناپاک نہیں ہوتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(475)