۔ (۴۷۴۷)۔ عَنْ سَبْرَۃَ بْنِ أَبِيْ سَبْرَۃَ، عَنْ أَبِیْہِ : أَنَّہُ أَتَی النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَا وَلَدُکَ؟)) قَالَ: فُلانُ وَ فُلانُ وَ عَبْدُالْعُزّٰی، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((ھُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ، إِنَّ أَحَقَّ أَسْمَائِکُمْ۔ أَوْ مِنْ خَیْرِ أَسْمَائِکُمْ۔ إِنْ سَمَّیْتُمْ، عَبْدُ اللّٰہ وَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَالْحَارِثَ۔)) (مسند أحمد: ۱۷۷۵۱)
۔ سیدنا ابو سبرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے پوچھا: تیرے بچوں کے نام کیا کیا ہیں؟ انھوں نے کہا: فلاں، فلاں اور عبد العزی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ عبد الرحمن ہے (نہ کہ عبد العزی)، اگر تم نام رکھنا چاہو تو سب سے بہتر نام عبد اللہ، عبد الرحمن اور حارث ہیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(4747)