۔ (۴۷۶) (وَمِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ)۔عَنِ ابْنِ سِیْرِیْنَ قَالَ: خَرَجَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَلَقِیَہُ حُذَیْفَۃُ بْنُ الْیَمَّانِ فَحَادَ عَنْہُ فَاغْتَسَلَ ثُمَّ جَائَ، فَقَالَ: ((مَا لَکَ؟)) قَالَ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! کُنْتُ جُنُبًا، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((اِنَّ الْمُسْلِمَ لَا یَنْجُسُ۔)) (مسند أحمد: ۲۳۸۱۰)
۔ (دوسری سند) ابن سیرین کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکلے اور سیدنا حذیفہ بن یمان ؓآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ملے، لیکن وہ وہاں سے ایک طرف ہو کر چلے اور غسل کر کے دوبارہ آ گئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے پوچھا: تم کو کیا ہو گیا ہے؟ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں جنبی تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک مسلمان ناپاک نہیںہوتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(476)