۔ (۴۷۵۳)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ قَالَ: وُلِدَ لِرَجُلٍ مِنَّا غُلامٌ، فَأَسْمَاہُ الْقَاسِمَ، فَقُلْنَا: لا نُکَنِّیکَ أَبَا الْقَاسِمِ وَ لا نُنْعِمُکَ عَیْنَا،
فَأَتَی النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَذَکَرَ ذٰلِکَ لَہُ۔ فَقَالَ: ((أَسْمِ ابْنَکَ عَبْدَ الرَّحْمٰنِ۔)) (مسند أحمد: ۱۴۳۴۷)
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم میں سے ایک آدمی کا بچہ پیدا ہوا، اس نے اس کا نام قاسم رکھا، ہم نے اس سے کہا: ہم تیری کنیت ابو القاسم نہیں رکھیں گے اور اس طرح تیری آنکھ کو ٹھنڈا نہیں کریں گے، پس وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتلائی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے بیٹے کا نام عبد الرحمن رکھ لو۔
Musnad Ahmad, Hadith(4753)