۔ (۴۷۵۸)۔ عَنِ ابْنِ الْحَنَفِیَّۃِ قَالَ: قَالَ عَلِيٌّ: یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، أَرَأَیْتَ إِنْ وُلِدَ لِي بَعْدَکَ وَلَدٌ أُسَمِّیہِ بِاسْمِکَ ، وَ أُکَنِیَہِ بِکُنْیَتِکَ؟ قَالَ: ((نَعَمْ۔)) فَکَانَتْ رُخْصَۃً مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لِعَلِيٍّ۔ (مسند أحمد: ۷۳۰)
۔ ابن حنفیہ رحمتہ اللہ علیہ سے مروی کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر آپ کے بعد میرا بیٹا ہو تو میں اس کا نام بھی آپ والا رکھوں اور کنیت بھی آپ والی رکھوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جی ٹھیک ہے۔ راوی کہتا ہے: یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو رخصت تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(4758)