۔ (۴۷۶۰)۔ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: لَمَّا وُلِدَ الْحَسَنُ سَمَّیْتُہُ حَرْبًا، فَجَائَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((أَرُوْنِيْ اِبْنِيْ، مَا سَمَّیْتُمُوْہُ؟)) قَالَ: قُلْتُ: حَرْبًا، قَالَ: ((بَلْ
ھُوَ حَسَنٌ۔)) فَلَمَّا وُلِدَ الْحُسَیْنُ سَمَّیْتُہُ حَرْبًا، فَجَائَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((أَرُوْنِي اِبْنِي مَا سَمَّیْتُمُوہُ؟)) قَالَ: قُلْتُ: حَرْبًا، قَالَ: ((بَلْ ھُوَ حُسَیْنٌ۔)) فَلَمَّا وُلِدَ الثَّالِثُ سَمَّیْتُہُ حَرْبًا، فَجَائَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: ((أَرُوْنِي اِبْنِي مَا سَمَّیْتُمُوْہُ؟)) قُلْتُ: حَرْبًا۔ قَالَ: ((بَلْ ھُوَ مُحَسِّنٌ۔)) ثُمَّ قَالَ: ((سَمَّیْتُھُمْ بِأَسْمَائِ وَلَدِ ھَارُوْنَ شَبَّرُ، وَ شَبِّیْرُ، وَ مُشَبِّرٌ۔)) (مسند أحمد: ۷۶۹)
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: جب حسن پیدا ہوا تو میں نے اس کا نام حرب رکھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: میرا بیٹا مجھے دکھاؤ، تم لوگوں نے اس کا نام کیا رکھا ہے؟ میں نے کہا: حرب، آپ نے فرمایا: نہیں، بلکہ اس کا نام تو حسن ہے۔ پھر جب حسین پیدا ہوا تو میں نے اس کا نام حرب رکھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: میرا بیٹا مجھے دکھاؤ، تم لوگوں نے اس کا نام کیا رکھا ہے؟ میں نے کہا: حرب، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، بلکہ اس کا نام حسین ہے۔ جب تیسرا بچہ پیدا ہوا تو میں نے اس کا نام حرب رکھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: میرا بیٹا مجھے دکھاؤ، تم لوگوں نے اس کا نام کیا رکھا ہے؟ میں نے کہا: حرب، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، بلکہ یہ محسِّن ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں نے ان بچوں کے نام ہارون علیہ السلام کے بچوں کے ناموں پر رکھے ہیں، ان کے نام یہ تھے: شَبَّر، شَبِّیْر اور مُشَبِّر۔
Musnad Ahmad, Hadith(4760)