۔ (۴۷۶۲)۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: کَان اسْمُ جُوَیْرِیَۃَ بَرَّۃَ فَکَأَنَّ النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کَرِہَ ذٰلِکَ، فَسَمَّاھَا جُوَیْرِیَۃَ، کَرَاھَۃَ أَنْ یُقَالَ: خَرَجَ مِنْ عِنْدِ بَرَّۃَ۔ الحدیث۔ (مسند أحمد: ۲۳۳۴)
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا کا نام برّۃ تھا، گویا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس نام کو ناپسند کیا، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کا نام جویریہ رکھا، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس بات کو مکروہ سمجھتے تھے کہ کہا جائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برّہ کے پاس سے نکلے ہیں، …۔ الحدیث
Musnad Ahmad, Hadith(4762)