۔ (۴۷۸) (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ)۔أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((اِذَا وَقَعَ الذُّبَابُ فِیْ شَرَابِ أَحَدِ کُمْ فَلْیَغْمِسْہُ کُلَّہُ ثُمَّ لِیَطْرَحْہُ، فَاِنَّ فِیْ أَحَدِ جَنَاحَیْہِ شِفَائً وَفِی الْآخَرِ دَائً۔)) (مسند أحمد: ۹۱۵۷)
۔ (دوسری سند) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب کسی کے مشروب میں مکھی گر جائے تو وہ اس کو مکمل طور پر ڈبو کر پھینک دے، کیونکہ اس کے ایک پر میں شفا ہے اور دوسرے میں بیماری ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(478)