Blog
Books



۔ (۴۸۰۲)۔ عَنْ أَبِيْ صَالِحٍ مَوْلٰی (عُثْمَانَ)، أَنَّ (عُثْمَانَ) قَالَ: أَیُّھَا النَّاسُ ھَجِّرُوْا فَإِنِّيْ مُھَجِّرٌ فَھَجَّرَ النَّاسُ،ثُمَّ قَالَ: أَیُّھَا النَّاسُ، إِنِِّيْ مُحَدِّثُکُمْ بِحَدِیْثٍ مَا تَکَلَّمْتُ بِہِ مُنْذُ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِلٰی یَوْمِيْ ھٰذَا، قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّ رِبَاطَ یَوْمٍ فِيْ سَبِیْلِ اللّٰہِ أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ یَوْمٍ مِمَّا سِوَاہُ، فَلْیُرَابِطِ امْرُؤٌ حَیْثُ شَائَ، ھَلْ بَلِّغْتُکُمْ؟)) قَالُوْا: نَعَمْ، قَالَ: ((اَللّٰھُمَّ اشْھَدْ۔)) (مسند أحمد: ۴۷۷)
۔ سیدنا عثمان بن عفان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، انھوں نے کہا: لوگو! جلدی آ جاؤ، میں بھی جلدی کرنے والا ہوں، پس لوگ پہلے وقت میں جمع ہو گئے، پھر انھوں نے کہا: اے لوگو! میں تم کو ایک ایسی حدیث بیان کرنے والا ہوں کہ جب سے میں نے وہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سنی، اس وقت سے آج تک میں نے اس کے بارے میں کوئی بات نہیں کی، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک دن کے لیے پہرہ دینا ایک ہزار دنوں کی عبادت سے بہتر ہے، پس آدمی جہاں چاہے، یہ پہرہ دے، کیا میں نے تم کو یہ پیغام پہنچا دیا ہے؟ لوگوں نے کہا: جی ہاں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے اللہ! گواہ ہو جاؤ۔
Musnad Ahmad, Hadith(4802)
Background
Arabic

Urdu

English