۔ (۴۸۰۶)۔ عَنْ فَضَالَۃَ بْنَ عُبَیْدٍ یُحَدِّثُ عَنْ
رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((مَنْ مَاتَ عَلٰی مَرْتَبَۃٍ مِنْ ھٰذِہِ الْمَرَاتِبِ بُعِثَ عَلَیْھَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ)) قَالَ حَیْوَۃُ: یَقُوْلُ: رِبَاطٌ، أَوْ حَجٍّ، أَوْ نَحْوُ ذٰلِکَ۔ (مسند أحمد: ۲۴۴۴۹)
۔ سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو ان مراتب میں سے کسی مرتبہ پر فوت ہو گیا تو وہ قیامت کے روز اسی پر اٹھایا جائے گا۔ حیوہ راوی نے کہا: مرتبے سے آپ کی مراد سرحدی چوکی پر قیام اور حج وغیرہ تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4806)