۔ (۴۸۰۹)۔ عَنْ سَھْلِ بْنِ مُعَاذٍ، عَنْ أَبِیْہِ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : أَنَّہُ قَالَ: ((مَنْ حَرَسَ مِںْ وَرَائِ الْمُسْلِمِیْنَ فِيْ سَبِیْلِ اللّٰہِ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی مُتَطَوِّعًا لا یَأْخُذُہُ سُلْطَانٌ، لَمْ یَرَ النَّارَ بِعَیْنَیْہِ إِلاَّ تَحِلَّۃَ الْقَسَمِ، فَإِنَّ اللّٰہَ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی یَقُوْلُ: {وَ إِنْ مِنْکُمْ إِلاَّ وَارِدُھَا} [مریم: ۷۱])) (مسند أحمد: ۱۵۶۹۷)
۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ تعالیٰ کے راستے میں مسلمانوں کی حفاظت کرنے کے لیے پہرہ دیا اور اس کا یہ عمل نفلی طور پر ہو، نہ کہ سلطان کی طرف سے مجبوری کی بنا پر تو وہ اپنے آنکھوں سے آگ کو نہیں دیکھ سکے گا، ما سوائے قسم کو پورا کرنے کے لیے، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اور نہیں ہے تم میں سے کوئی بھی، مگر اس آگ میں وارد ہونے والا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4809)