۔ (۴۸۱۰)۔ عَنْ فَضَالَۃَ بْنِ عُبَیْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((کُلُّ مَیِّتٍ یُخْتَمُ عَلٰی عَمَلِہِ إِلاَّ الَّذِيْ مَاتَ مُرَابِطًا فِيْ سَبِیْلِ اللّٰہِ، فَإِنَّہُ یَنْمُوْا عَمَلُہُ إِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ، وَ یَأْمَنُ فِتْنَۃَ الْقَبْرِ۔)) (مسند أحمد: ۲۴۴۵۰)
۔ سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر میت کے عمل کو ختم کر دیا جاتا ہے، ما سوائے اس آدمی کے جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں رباط کی حالت میں مرتا ہے، اس کا عمل تو قیامت کے دن تک بڑھتا رہتا ہے اور وہ قبر کے فتنے سے مامون رہتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4810)