۔ (۴۸۵۶)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ ثَانٍ) قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَا مِنْ مُسْلِمٍ یُنْفِقُ مِنْ کُلِّ مَالٍ لَہُ زَوْجَیْنِ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ إِلَّا اسْتَقْبَلَتْہُ حَجَبَۃُ الْجَنَّۃِ، کُلُّہُمْ یَدْعُوہُ إِلٰی مَا عِنْدَہُ)) قُلْتُ: وَکَیْفَ ذَاکَ؟ قَالَ: ((إِنْ کَانَتْ رِحَالًا فَرَحْلَانِ، وَإِنْ کَانَتْ إِبِلًا فَبَعِیرَیْنِ، وَإِنْ کَانَتْ بَقَرًا فَبَقَرَتَیْنِ)) (مسند أحمد: ۲۱۷۴۲)
۔ (دوسری سند) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس مسلمان نے اللہ تعالیٰ کے راستے میں اپنے ہر مال میں سے ایک ایک جوڑا خرچ کیا، جنت کے دربان اس کا استقبال کریں گے اور ان میں سے ہر ایک اس کو اپنے پاس والی چیز کی طرف بلائے گا۔ میں نے کہا: (یہ جوڑا جوڑا) کیسے ہو گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر وہ سواریاں ہیں تو دو سواریاں، اگر وہ اونٹ ہیں تو دو اونٹ اور اگر وہ گائیں ہیں تو دو گائیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(4856)