۔ (۴۸۵۷)۔ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رضی اللہ عنہ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((مَنْ أَظَلَّ رَأْسَ غَازٍ أَظَلَّہُ اللّٰہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، وَمَنْ جَہَّزَ غَازِیًا حَتَّی یَسْتَقِلَّ بِجَہَازِہِ کَانَ لَہُ مِثْلُ أَجْرِہِ، وَمَنْ بَنٰی مَسْجِدًا یُذْکَرُ فِیہِ اسْمُ اللّٰہِ بَنَی اللّٰہُ لَہُ بَیْتًا فِی الْجَنَّۃِ۔)) (مسند أحمد: ۱۲۶)
۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے مجاہد کے سر پر سایہ کیا، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس پر سایہ کرے گا، جس نے مجاہد کو تیار کیا، یہاں تک کہ وہ مستقل بالذات اور خود مختار ہو گیا، اس کے لیے اس کے اجر جتنا اجر ہو گا اور جس نے ایسی مسجد بنائی، جس میں اللہ تعالیٰ کا نام لیا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بنائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4857)