۔ (۴۸۶۲)۔ عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ، عَنِ ابْنِ الْحَنْظَلِیَّۃِ رضی اللہ عنہما قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((اِنَّ الْمُنْفِقَ عَلَی الْخَیْلِ فِیْ سَبِیْلِ اللّٰہِ کَبَاسِطِ یَدَیْہِ بِالصَّدْقَۃِ لَا یَقْبِضُہَا۔)) (مسند أحمد: ۱۷۷۶۸)
۔ سیدنا ابن حظلیہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ کے راستے میں موجود جماعت پر خرچ کرنے والا ایسے ہے، جیسے اس نے دونوں ہاتھ صدقہ کے ساتھ پھیلا رکھے ہوں اور وہ ان کو بند نہیں کرتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4862)