Blog
Books



۔ (۴۸۸۴)۔ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِی کَرِبَ الْکِنْدِیِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((إِنَّ لِلشَّہِیدِ عِنْدَ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ، قَالَ الْحَکَمُ: سِتَّ خِصَالٍ أَنْ یُغْفَرَ لَہُ فِی أَوَّلِ دَفْعَۃٍ مِنْ دَمِہِ وَیَرٰی۔)) قَالَ الْحَکَمُ: ((وَیُرٰی مَقْعَدَہُ مِنَ الْجَنَّۃِ، وَیُحَلّٰی حُلَّۃَ الْإِیمَانِ، وَیُزَوَّجَ مِنْ الْحُورِ الْعِینِ، وَیُجَارَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَیَأْمَنَ مِنَ الْفَزَعِ الْأَکْبَرِ۔)) قَالَ الْحَکَمُ: ((یَوْمَ الْفَزَعِ الْأَکْبَرِ، وَیُوضَعَ عَلٰی رَأْسِہِ تَاجُ الْوَقَارِ، الْیَاقُوتَۃُ مِنْہُ خَیْرٌ مِنَ الدُّنْیَا وَمَا فِیہَا، وَیُزَوَّجَ اثْنَتَیْنِ وَسَبْعِینَ زَوْجَۃً مِنْ الْحُورِ الْعِینِ، وَیُشَفَّعَ فِی سَبْعِینَ إِنْسَانًا مِنْ أَقَارِبِہ۔)) (مسند أحمد: ۱۷۳۱۴)
۔ سیدنا مقدام بن معدی کرب کندی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ کے ہاں شہید کے لیے چھ خصلتیں ہیں: اس کو خون گرتے ہی اس کو بخش دیا جاتا ہے، اسی وقت وہ جنت میں اپنا ٹھکانہ دیکھ لیتا ہے، اس کو ایمان کی پوشاک پہنا دی جاتے ہے، آہو چشم حور سے اس کی شادی کر دی جاتی ہے، اس کو عذابِ قبر سے پناہ دے دی جاتی ہے، وہ بڑی گھبراہٹ سے امن میں رہتاہے، اس کے سر پر وقار کا ایسا تاج رکھا جاتا ہے کہ اس کا ایک موتی دنیا و ما فیہا سے بہتر ہوتا ہے، بہتر آہو چشم حوروں سے اس کی شادی کر دی جاتی ہے اور اس کے ستر رشتہ داروں کے حق میں اس کی سفارش قبول کی جاتی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4884)
Background
Arabic

Urdu

English