۔ (۴۸۹۵)۔ عَنْ اِبْرَاہِیْمَ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ رِفَاعَۃَ، أَنَّ أَبَا مُحَمَّدٍ أَخْبَرَہٗ، وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ رضی اللہ عنہ ، حَدَّثَہٗ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، أَنَّہٗ ذُکِرَ عِنْدَہُ الشُّہَدَائُ فَقَالَ: ((اِنَّ أَکْثَرَ شُہَدَائِ أُمَّتِیْ أَصْحَابُ الْفُرُشِ، وَرُبَّ قَتِیْلٍ بَیْنَ الصَّفَّیْنِ، اَللّٰہُ أَعْلَمُ بِنِیَّتِہِ۔)) (مسند أحمد: ۳۷۷۲)
۔ ابو محمد، جو سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اصحاب میں سے ہیں، بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے اس کو بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس شہداء کا ذکر کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے اکثر شہداء بستروں والے ہوں گے اور دو صفوں کے درمیان قتل ہونے والے کئی افراد ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہی ان کی نیتوں کو بہتر جاننے والا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4895)