۔ (۴۹۰۸)۔ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ الْأَلْہَانِیِّ، قَالَ: ذُکِرَ عِنْدَ أَبِی عِنَبَۃَ الْخَوْلَانِیِّ الشُّہَدَائُ، فَذَکَرُوْا الْمَبْطُونَ وَالْمَطْعُونَ وَالنُّفَسَائَ، فَغَضِبَ أَبُو عِنَبَۃَ وَقَالَ: حَدَّثَنَا أَصْحَابُ نَبِیِّنَا عَنْ نَبِیِّنَا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، أَنَّہُ قَالَ: ((إِنَّ شُہَدَائَ اللّٰہِ فِی الْأَرْضِ أُمَنَائُ اللّٰہِ فِی الْأَرْضِ فِی خَلْقِہِ قُتِلُوْا أَوْ مَاتُوا۔)) (مسند أحمد: ۱۷۹۳۹)
۔ محمد بن زیاد الہانی کہتے ہیں: سیدنا ابو عنبہ خولانی رضی اللہ عنہ کے پاس شہداء کا تذکرہ کیا گیا، لوگوں نے پیٹ اور طاعون کی بیماری سے مرنے والوں اور نفاس میں فوت ہونے والی خواتین کا ذکر کیا، سیدنا ابو عنبہ رضی اللہ عنہ کو غصہ آ گیا اور انھوں نے کہا: ہمارے نبی کے اصحاب نے ہمارے نبی رضی اللہ عنہ سے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: زمین میں اللہ تعالیٰ کے شہداء وہ ہیں، جو اس کی زمین میں اس کی مخلوق میں سے امانت والے ہیں، ان کو قتل کیا جائے یا وہ طبعی موت فوت ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(4908)