۔ (۴۹۱۴)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ: ((الشُّہَدَائُ خَمْسَۃٌ، الْمَطْعُونُ، وَالْمَبْطُونُ، وَالْغَرِقُ، وَصَاحِبُ الْہَدْمِ، وَالشَّہِیدُ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ عَزَّ وَجَلََّ۔)) (مسند أحمد: ۸۲۸۸)
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: شہداء پانچ قسم کے ہوتے ہیں: طاعون کی بیماری والا، پیٹ کی بیماری والا، ڈوبنے والا، دیوار کے نیچے آ کر فوت ہو جانے والا اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں شہید ہونے والا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4914)