Blog
Books



۔ (۴۹۱۶)۔ عَنْ عَبدِ اللّٰہِ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ قَالَ: لَأَنْ أَحْلِفَ تِسْعًا أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قُتِلَ قَتْلًا أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَحْلِفَ وَاحِدَۃً أَنَّہُ لَمْ یُقْتَلْ، وَذٰلِکَ بِأَنَّ اللّٰہَ جَعَلَہُ نَبِیًّا وَاتَّخَذَہُ شَہِیدًا، قَالَ الْأَعْمَشُ: فَذَکَرْتُ ذٰلِکَ لِإِبْرَاہِیمَ فَقَالَ: کَانُوْا یَرَوْنَ أَنَّ الْیَہُودَ سَمُّوہُ وَأَبَا بَکْرٍ۔ (مسند أحمد: ۴۱۳۹)
۔ سیدنا عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: اگر میں نو بار قسم اٹھا کر کہوں کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو شہید کیا گیا ہے تو یہ بات مجھے اس سے زیادہ پسند ہے کہ میں ایک قسم اٹھا کر کہوں کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو شہید نہیں کیا گیا، اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو نبی بنایا اور بطورِ شہید کے لیا، اعمش راوی کہتے ہیں: جب میں نے یہ بات ابراہیم کو بتلائی تو انھوں نے کہا: ان لوگوں کا یہی خیال تھا کہ یہودیوں نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو زہر دیا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4916)
Background
Arabic

Urdu

English