۔ (۴۹۲۰)۔ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ جَاہِمَۃَ، جَائَ إِلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَرَدْتُ الْغَزْوَ وَجِئْتُکَ أَسْتَشِیرُکَ، فَقَالَ: ((ہَلْ لَکَ مِنْ أُمٍّ؟)) قَالَ: نَعَمْ، فَقَالَ: ((الْزَمْہَا فَإِنَّ الْجَنَّۃَ عِنْدَ رِجْلِہَا۔)) ثُمَّ الثَّانِیَۃَ ثُمَّ الثَّالِثَۃَ فِی مَقَاعِدَ شَتّٰی کَمِثْلِ ہٰذَا
الْقَوْلِ۔ (مسند أحمد: ۱۵۶۲۳)
۔ سیدنا معاویہ بن جاہمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف آئے اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں جہاد کرنا چاہتا ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مشورہ کرنے کے لیے آیا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تیری ماں موجود ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کی خدمت میں لگ جا، پس بیشک اس کے پاؤں کے پاس جنت ہے۔ پھر اس نے مختلف مجلسوں میں دوسری بار اور پھر تیسری بار یہی بات دوہرائی۔
Musnad Ahmad, Hadith(4920)