Blog
Books



۔ (۴۹۲۷)۔ عَنْ سَہْلِ بْنِ مُعَاذٍ الْجُہَنِیِّ، عَنْ أَبِیہِ قَالَ: نَزَلْنَا عَلَی حِصْنِ سِنَانٍ بِأَرْضِ الرُّومِ مَعَ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ، فَضَیَّقَ النَّاسُ الْمَنَازِلَ، وَقَطَعُوا الطَّرِیقَ، فَقَالَ مُعَاذٌ: أَیُّہَا النَّاسُ إِنَّا غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم غَزْوَۃَ کَذَا وَکَذَا، فَضَیَّقَ النَّاسُ الطَّرِیقَ، فَبَعَثَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مُنَادِیًا، فَنَادٰی مَنْ ضَیَّقَ مَنْزِلًا أَوْ قَطَعَ طَرِیقًا فَلَا جِہَادَ لَہُ۔ (مسند أحمد: ۱۵۷۳۳)
۔ سیدنا معاذ جہنی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم عبد اللہ بن عبد الملک کے ساتھ روم کی سرزمین میں سِنان کے قلعہ کے پاس اترے، لوگوں نے پڑاؤ کے مقامات کو تنگ کردیا اور راستہ منقطع ہو گیا، سیدنا معاذ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: لوگو! ہم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ فلاں فلاں غزوہ کیا، ایک دفعہ لوگوں نے راستے کو تنگ کر دیا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کی طرف مُنادِی بھیجا، اس نے یہ اعلان کیا کہ جس آدمی نے منزل کو تنگ کیا یا راستے کو منقطع کیا، اس کا کوئی جہاد نہیں ہو گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(4927)
Background
Arabic

Urdu

English