Blog
Books



۔ (۴۹۳۰)۔ عَنْ أَبِی ثَعْلَبَۃَ الْخُشَنِیّ قَالَ: کَانَ النَّاسُ إِذَا نَزَلَ رَسُولُ اللّٰہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَنْزِلًا فَعَسْکَرَ تَفَرَّقُوا عَنْہُ فِی الشِّعَابِ وَالْأَوْدِیَۃِ فَقَامَ فِیْھِمْ فَقَالَ: ((إِنَّ تَفَرُّقَکُمْ فِی الشِّعَابِ إِنَّمَا ذٰلِکُمْ مِنَ الشَّیْطَانِ۔)) قَالَ: فَکَانُوْا بَعْدَ ذٰلِکَ إِذَا نَزَلُوا انْضَمَّ بَعْضُہُمْ إِلٰی بَعْضٍ حَتّٰی إِنَّکَ لَتَقُولُ لَوْ بَسَطْتُ عَلَیْہِمْ کِسَائً لَعَمَّہُمْ أَوْ نَحْوَ ذٰلِکَََََ۔ (مسند أحمد: ۱۷۸۸۸)
۔ سیدنا ابو ثعلبہ خشنی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کسی مقام پر پڑاؤ ڈالتے اور رات انتہائی تاریک ہو جاتی تو صحابۂ کرام گھاٹیوں اور وادیوں میں بکھر جاتے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اُن میں کھڑے ہوئے اور فرمایا: ان گھاٹیوں میں تم لوگوں کا اس طرح بکھر جانا شیطان کی طرف سے ہے۔ اس فرمان کے بعد جب صحابہ کسی مقام پر اترتے تو وہ ایک دوسرے کے ساتھ یوں مل جاتے کہ تو کہہ سکتا ہے کہ اگر میں ان پر ایک چادر ڈالوں، تووہ ان کو سما لے گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(4930)
Background
Arabic

Urdu

English