۔ (۴۹۳۳)۔ عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ مَالِکٍ وَکَانَ مِنْ رَہْطِہِ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سَرِیَّۃً، فَسَلَحْتُ رَجُلًا سَیْفًا، قَالَ: فَلَمَّا رَجَعَ قَالَ: مَا رَأَیْتُ مِثْلَ مَا لَامَنَا رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، قَالَ: ((أَعَجَزْتُمْ إِذْ بَعَثْتُ رَجُلًا فَلَمْ یَمْضِ لِأَمْرِی أَنْ تَجْعَلُوا مَکَانَہُ مَنْ یَمْضِی لِأَمْرِی۔))(مسند أحمد: ۱۷۱۳۲)
۔ بشر بن عاصم لیثی کہتے ہیں: سیدنا عقبہ بن مالک رضی اللہ عنہ ، جو کہ میں بشر کی قوم میں سے تھے، سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لشکر روانہ کیا، میں نے ایک آدمی کو تلوار دی، جب وہ لوٹا تو اس نے کہا: اس بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو ملامت کی ہے، میں نے پہلے اس کی مثال نہیں دیکھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر میں ایک آدمی کو بھیجتا ہوں اور وہ میرے حکم کو نافذ نہیں کرتا تو کیا تم اس چیز سے عاجز آ گئے کہ اس کی جگہ ایسے آدمی کا تقرر کر دو، جو میرا حکم نافذ کرے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4933)