۔ (۴۹۳۹)۔ حَدَّثَنَا یَزِیدُ، أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْن قَالَ: کَتَبْتُ إِلٰی نَافِعٍ أَسْأَلُہُ مَا أَقْعَدَ ابْنَ عُمَرَ رضی اللہ عنہ عَنِ الْغَزْوِ أَوْ عَنِ الْقَوْمِ، إِذَا غَزَوْا بِمَا یَدْعُونَ الْعَدُوَّ قَبْلَ أَنْ یُقَاتِلُوہُمْ، وَہَلْ یَحْمِلُ الرَّجُلُ إِذَا کَانَ فِی الْکَتِیبَۃِ بِغَیْرِ إِذْنِ إِمَامِہِ؟، فَکَتَبَ إِلَیَّ، إِنَّ ابْنَ عُمَرَ قَدْ کَانَ یَغْزُو وَلَدُہُ وَیَحْمِلُ عَلَی الظَّہْرِ، وَکَانَ یَقُولُ: إِنَّ أَفْضَلَ الْعَمَلِ بَعْدَ الصَّلَاۃِ الْجِہَادُ فِی سَبِیلِ اللّٰہِ تَعَالٰی، وَمَا أَقْعَدَ ابْنَ عُمَرَ عَنْ الْغَزْوِ إِلَّا وَصَایَا لِعُمَرَ، وَصِبْیَانٌ صِغَارٌ، وَضَیْعَۃٌ کَثِیرَۃٌ، وَقَدْ أَغَارَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلٰی بَنِی الْمُصْطَلِقِ وَہُمْ غَارُّونَ یَسْقُونَ عَلٰی نَعَمِہِمْ، فَقَتَلَ مُقَاتِلَتَہُمْ، وَسَبٰی سَبَایَاہُمْ، وَأَصَابَ جُوَیْرِیَۃَ بِنْتَ الْحَارِثِ، قَالَ: فَحَدَّثَنِی بِہٰذَا الْحَدِیثِ ابْنُ عُمَرَ، وَکَانَ فِی ذٰلِکَ الْجَیْشِ، وَإِنَّمَا کَانُوا یُدْعَوْنَ فِی أَوَّلِ الْإِسْلَامِ، وَأَمَّا الرَّجُلُ فَلَا یَحْمِلُ عَلَی الْکَتِیبَۃِ إِلَّا بِإِذْنِ إِمَامِہِ۔ (مسند أحمد: ۴۸۷۳)
۔ ابن عون کہتے ہیں: میں نے امام نافع سے بذریعہ کتابت یہ سوالات کیے کہ کس چیز نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کو غزوے سے یا جہاد کرنے والے لوگوں سے پیچھے بٹھا دیا ہے، دشمنوں کے ساتھ لڑنے سے پہلے سب سے پہلے ان کو کس چیز کی دعوت دی جائے گی اور کیا آدمی امام کی اجازت کے بغیر کسی لشکر پر حمل کر سکتا ہے؟ انھوں نے تحریری جواب دیتے ہوئے لکھا: سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کا بیٹا جہاد کر رہا ہے اور وہ سواریاں دے رہے ہیں، نیز وہ کہتے ہیں کہ نماز کے بعد سب سے افضل عمل جہاد فی سبیل اللہ ہے، لیکن سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کو غزوے سے پیچھے کر دینے والی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی وصیتیں، چھوٹے بچے اور مالِ کثیر ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو مصطلق پر شب خون مارا تھا، جبکہ وہ غافل تھے اور اونٹوں کو پانی پلا رہے تھے، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے جنگ جوؤں کو قتل کر دیا اور ان کے باقی افراد کو قیدی بنا لیا، اسی جنگ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدہ جویریہ بنت ِ حارث رضی اللہ عنہا کو بطورِ قیدی حاصل کیا تھا، سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے اور وہ اس لشکر میں بھی موجو د تھے، کافروں کو سب سے پہلے اسلام کی دعوت دی جائے گی اور آدمی کو امام کی اجازت کے بغیر لشکر پر حملہ نہیں کرنا چاہیے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4939)