Blog
Books



۔ (۴۹۴۴)۔ کَعْبَ بْنَ مَالِکٍ یَقُولُ: کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَلَّمَا یُرِیدُ غَزْوَۃً یَغْزُوہَا إِلَّا وَرّٰی بِغَیْرِہَا حَتّٰی کَانَ غَزْوَۃُ تَبُوکَ، فَغَزَاہَا رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فِی حَرٍّ شَدِیدٍ، اسْتَقْبَلَ سَفَرًا بَعِیدًا وَمَفَازًا، وَاسْتَقْبَلَ غَزْوَ عَدُوٍّ کَثِیرٍ، فَجَلَا لِلْمُسْلِمِینَ أَمَرَہُمْ، لِیَتَأَہَّبُوا أُہْبَۃَ عَدُوِّہِمْ، أَخْبَرَہُمْ بِوَجْہِہِ الَّذِی یُرِیدُ۔ (مسند أحمد: ۱۵۸۸۲)
۔ سیدنا کعب بن مالک ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب بھی غزوے کا ارادہ کرتے تو توریہ کرتے ہوئے کسی اور چیز کا اظہار کرتے، یہاں تک کہ غزوۂ تبوک کا موقع آ گیا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے شدید گرمی میں یہ جنگ لڑی تھی، دور کا سفر کرنا تھا، ہلاکت گاہوں سے گزرنا تھا اور دشمنوں کی کثیر تعداد سے مقابلہ کرنا تھا، اس لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مسلمانوں پر ان کا معاملہ واضح کر دیا، تاکہ دشمن کے مطابق تیاری کر لیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جس طرف جانا تھا، اس کی واضح طور پر خبر دے دی۔
Musnad Ahmad, Hadith(4944)
Background
Arabic

Urdu

English