۔ (۴۹۵۲)۔ عَنِ السَّائِبِ بْنِ یَزِیْدَ رضی اللہ عنہ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ الصِّبْیَانِ اِلٰی ثَنِیَّۃِ الْوِدَاعِ، نَتَلَقّٰی رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنْ غَزْوَۃِ تَبُوْکَ، وَقَالَ سُفْیَانُ مَرَّۃً: اَذْکُرُ مَقْدَمَ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لَمَّا قَدِمَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنْ تَبُوْکَ۔ (مسند أحمد: ۱۵۸۱۲)
۔ سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں بچوں کے ساتھ ثنیۃ الوداع کی طرف نکلا، ہم دراصل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ملنے کے لیے گئے تھے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غزوۂ تبوک سے واپس آرہے تھے۔ سفیان راوی نے ایک بار کہا: مجھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا آنا یاد ہے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تبوک سے واپس لوٹے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(4952)